• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی جوان شہید


راولپنڈی، سیری (نمائندہ جنگ)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان نائیک دلفراز شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے مؤثرجوابی کارروائی کی اور بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا، بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید ہوگئے، 34 سالہ شہید نائیک دلفراز کا تعلق مظفر آباد کے گاؤں پنج کوٹ سے ہے، ادھر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کا سلسلہ گزشتہ روز جاری رہا۔

تازہ ترین