• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے،مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات منہدم اور سر بمہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور سر بمہر کردیا ہے جبکہ مین سپر ہائی وے معمار موڑ کے قریب ایک پبلک سیل پروجیکٹ میں تشہیر و فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 166/167/Aمحمود آباد نمبر 1پر گرائونڈ فلور کی آرسی سی چھت کو جزوی منہدم اور پلاٹ کو سربمہر کردیا، محمود آباد نمبر 5کے علاقے میں پلاٹ نمبر 1119، ایس ٹی نمبر 29-Bپر پانچویں منزل کے آر سی سی کالمز و بیمز کو منہدم اور پلاٹ نمبر 8028/944سروے نمبر 1031، ایس ٹی نمبر 20/Aپر غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کردیا جبکہ خداداد کالونی میں پلاٹ نمبر A-47پر تیسری منزل کی دیواروں کو منہدم کردیا گیا،لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر 3139،فدا حسین شیخا روڈ ، دریا آباد پر چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل کو منہدم کردیا جبکہ ضلعی اسٹنٹ کمشنر کی سرابراہی میں پلاٹ نمبر 188بہار کالونی کی کٹ لائن پر پہلی منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔
تازہ ترین