اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا طلب کرنا سسرال میں بلائے جانے جیسا ہے۔ منگل کی شب ’’جنگ‘‘ سے گفتگو میں انہوں نے ازرہ تفنن کہا کہ موازنہ کرتا ہوں تو مجھے اپنا سسرال زیادہ سخت معلوم ہوتا ہے۔ لیکن نیب کی حاضری اس قدر سخت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے واضح کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی نیب کی حراست میں ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں قائم مقام قائد حزب اختلاف کی ضرورت نہیں ہو گی یوں بھی پارلیمانی ایوانوں کی حیثیت ہی باقی نہیں رہ گئی جنہیں لگاتار دھاندلیوں سے یک جماعتی ایوان بنا دیا گیا ہے۔