چینی فوجی پائلٹس کو تربیت دینے کے الزام میں ریٹائرڈ امریکی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف نے سابق ایئر فورس پائلٹ میجر جیرالڈ براؤن پر بغیر اجازت چین کو دفاعی خدمات دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
سابق امریکی پائلٹ کو ریاست انڈیانا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سابق امریکی فوجی پائلٹ جیرالڈ براؤن امریکی ایئر فورس کے جدید ترین ایف-35 طیاروں پر 10 سال تک فلائنگ انسٹرکٹر کا تجربہ رکھتے ہیں۔
سابق امریکی فائٹر پائلٹ کی گرفتاری پر امریکی اٹارنی جنرل جینین فیرز پیرو نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرنے والا چاہے میجر جیرالڈ براؤن ہو یا کوئی اور اسے احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔