امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران ایسے ہتھیار رکھتا ہے جو امریکا پر حملے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے مگر جوہری پروگرام کے علاوہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار بھی موجود ہیں جو یورپ پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق ایران فی الحال جوہری افزودگی نہیں کر رہا، تاہم ایران کے پاس بیلسٹک میزائلوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، جو خطے میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں ایران کا بیلسٹک میزائل پر بات نہ کرنا بڑی رکاوٹ تھی، امید ہے ایران کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز رہیں، مذاکرات میں جوہری پروگرام کے علاوہ بھی بات کرنا ہو گی۔