• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کمیٹی میں سرکاری ملازمین کی دہری شہریت پر پابندی کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ ممبر قومی اسمبلی جام عبدالکریم کے پرائیویٹ ممبر بل سول سرونٹس (ترمیمی) 2020 کی منظور ی دیدی ہےجس کے تحت سول سرونٹس (سرکاری ملازمین)پر دہری شہریت کی پابندی ہوگی۔ یہ منظوری گزشتہ روز پارلیمنٹ ہا ؤس میں چیئرپرسن محترمہ کشور زہرہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔ کمیٹی کے اجلاس میں بیوروکریٹس کی دوہری شہریت کا معاملہ پر غورزیر بحث آ یا۔کمیٹی نے سول سرونٹس پر دہری شہریت کی پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ یہ ایکٹ دیوانی ملازمین (ترمیمی) ایکٹ 2020 کہلائے گا۔ایکٹ کی دفعہ پانچ میں یہ اضافہ کیا جا ئے گا مگر شرط یہ ہے کہ دہری شہریت یا کسی بیرونی ملک کی شہریت کا حامل کوئی دیوانی ملازم کی تقرری کا اہل نہیں ہوگا۔ بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ سر کاری ملازمین کے ملک کے اندر مفادات ہو نے چاہئیں جہاں وہ اختیار ، استحقاق اور اعتماد کے حامل عہدوں پر فائزہوتے ہیں۔
تازہ ترین