• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیاروں کے حادثوں میں جاں بحق افراد کے انشورنس کی رقم ایک کروڑ روپے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی ائر لائن نے طیاروں کے حادثے میں جاں بحق افراد کے انشورنس کی رقم 50لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کردی۔ سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے بڑا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی کس ملیں گے جبکہ انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے لواحقین کو قانونی دستاویزات مکمل کرنا ہوں گی۔ اس ضمن میں ائیرلائن کے سربراہ کہتے ہیں صرف 3 لواحقین نے دستاویزات جمع کرائی ہیں، دوسرے بھی جلد جمع کرائیں تاکہ انہیں انشورنس کی رقم مل سکے۔ واضح رہے کہ انشورنس کمپنی نے متاثرہ گھروں کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے رپورٹ آنے کے بعد معاوضہ دیا جائیگا۔  
تازہ ترین