• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی ، بھارت امریکا اور اسرائیل سے جدید جنگی ڈرون حاصل کرے گا

کراچی ( جنگ نیوز ) چین اور پاکستان کے ساتھ غیر مستقل سرحدوں پر کشیدگی کو جواز بنا کر بھارت نے دنیا بھر سے جدید ہتھیار سمیٹنے کا عمل تیز کر دیا ہے ۔امریکا اور دیگر ممالک سے 2920 کروڑ روپے کے جدید ہتھیاروں اور لاکھوں رائفلوں کی خریداری کے بعد امریکا سے ایم کیو ۔9 بی گارجین ڈرون حاصل کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک بھارتی انگریزی قومی اخبار کے مطابق بھارت اپنے موجودہ اسرائیلی ساختہ ہیرون ڈرون طیاروں کے بیڑے کو بھی اپ گریڈ کرے گا ۔ دنیا میں ڈرون انقلاب کے بعد بھارت سمجھتا ہے کہ چینی مسلح اور نگراں ڈرون طیاروں کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں ہے ۔چین نے لداخ میں بھارت کے ساتھ سرحد ( ایل اے سی ) پر بڑی تعداد میں جنگی اور جاسوس ڈرون طیارے تعینات کر دئے ہیں ۔امریکی ساختہ جنرل ایٹامکس کا تیار کردہ ایم کیو ۔ 9 بی اسکائی گارجین ڈرون 40 ہزار فٹ کی بکندی پر 40 گھنٹے مسلسل پرواز کی صلاحیت کا حامل ہے ۔
تازہ ترین