• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کی سفارش


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

اوگرا کی تجویز کردہ سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔

اتھارٹی کی طرف سے وفاقی حکومت کو ارسال سمری میں پٹرول دو روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی ہے۔

اوگرا کی تجویز کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان آج (30ستمبر)کو کیا جائیگا۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.5 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین