• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں چین کے لانچ پیڈز بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران، سعودی عرب مشرق وسطیٰمیں چین کے لانچ پیڈز بن گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے از سر نو دباؤ کا سامنا کرنے اور ایرانی معیشت کی لائف لائنز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر ایران مدد کیلئے چین چلا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تہران کی بین الاقوامی تنہائی اور جوہری توانائی پر ریاض کی توجہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین نےمشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے ایران اور سعودی عرب کو جھنڈی دکھادی ہے۔ ایران کو ریاست ہائے متحدہ امریکا کی جانب سے تجدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ، جس نے ایران کی اقتصادی زندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جن میں تیل اور گیس کی اہم برآمدات سمیت اور بہت کچھ شامل ہیں، جس کے بعد ایران مدد کیلئے چین پہنچ گیا ہے۔ بد لے میں چین نے مشرق وسطیٰ کو اپنے اثر و رسوخ کے مدار میں کھینچنے کی اپنی بڑی خواہش کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس اسٹریٹجک افتتاحی منصوبے کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین