• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جلد از جلد کم کرنے پر زور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشدیدگی جلد از جلد کم کرنے پر زور دیا ہے۔

چینی صدر نے قازقستان میں ازبک صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی بڑھی ہے جس پر چین کو تشویش ہے۔

انھو نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی علاقائی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید