• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کتوں کے مالکان اب اپنے جانوروں کے ساتھ ایک کپ کافی کا لطف اٹھا سکتے ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں پالتو کتوںکے مالکان اب ایک نئے کیفے (جو  ریاست کے لئے پہلا کیفے ہے) میں اپنے پیارے پالتو جانوروں کے ساتھ ایک کپ کافی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اسلام میں ، بلیوں کے برعکس کتوں کو ناپاک جانور سمجھا جاتا ہے اور عام طور پر سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ان پر پابندی عائد ہے۔ لیکن ساحلی شہر خوبر میں جون میں اپنے دروازے کھولنے والے بارکنگ لاٹ نے ایسے ملک میں جانوروں سے محبت کرنے والوں کو خوش کردیا ہے جہاں گھر سے باہر پالتو جانور لے جانے کے لئے بہت کم جگہیں ہیں۔
تازہ ترین