• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمل بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں راولپنڈی برانچ کے قیام کی منظوری

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ )نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے بورڈ آف گورنرز کا سترہواں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ہوا ، صدارت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن پاکستان آرمی اور نامزد چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے کی۔ اجلاس میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر )محمد جعفر،ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ جی ایچ کیو میجر جنرل نیئر نصیر، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیرمحمد بدر ملک کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران نے بھی شر کت کی۔ اجلاس میں نامزد چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور دیگر بورڈ ممبرز نے نمل راولپنڈی برانچ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی، نمل اسلام آباد میں جگہ کی کمی یونیورسٹی کا دیرینہ مسئلہ تھا جو حالیہ فیصلے سے کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ اجلاس میں نمل کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔ اراکین بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں ، ترقیاتی منصوبوں ، ریسرچ پر اجیکٹس ، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدوں اور انکے نتیجے میں طلباء اور فیکلٹی کو حاصل سہولیات سے آگا ہ کیا گیا۔
تازہ ترین