• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کو اردو شاعری کے مایہ ناز شاعر احمد فراز کی یاد ستانے لگی، انہوں نے سوشل میڈیا پر احمد فراز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار محب مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میںوہ زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ تصویر کسی فلٹر میں لی گئی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نےلکھا کہ :

’اُس کی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز،
سونے والوں کی طرح جاگنے والوں جیسی‘

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی پوسٹ میں اردو شاعری کے مایہ ناز شاعر ’احمد فراز‘ کا نام بھی تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار محب مرزا نے غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ آج کل جو ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں اس میں مردوں کے کردار کو کم کر دیا گیا ہےجبکہ کہیں اس کو بہت ہی منفی تو کہیں مثبت دکھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح سے کہانیوں میں رشتوں کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے میں اس طرح کے رواج کو بڑھاوا دینے کے بہت خلاف ہوں۔

محب مرزا کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ ایک مرد پہلے عورت کو تھپڑ مار کر پھر اس سے معافی مانگے، ہم بچوں کو ایسے ڈرامے دکھا کر کیا بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہم دروازہ بند کر کے عورت پر ظلم کر سکتے ہیں۔ بس یہی وجہ تھی کہ میں ایسے ڈراموں اور کہانیوں کے خلاف ہو گیا اور ایک جیسی کہانیوں کی وجہ سے ہی اکتا کر چار سال کام نہیں کیا۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ،گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین