• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی بی کو بولی وڈ ڈرگ ماسٹر مائنڈ اداکار کا نام معلوم ہوگیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگز کے اینگل سے جانچ کر رہی این سی بی بولی وڈ انڈسٹری کے کئی لوگوں پر شکنجہ کستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کی گرفتاری، اس کے گزشتہ دنوں تین بڑی اداکارہ کو سمن کرنے کے بعد اب اس معاملے میں ایک اور بڑا نام سامنے آرہا ہے۔

بولی وڈ سے جڑے اس بڑے نام کی اطلاع این سی بی کے ذرائع نے دی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس پورے ڈرگ ریکٹ کے پیچھے بولی وڈ کے ایک مشہور اداکار ہیں، جو اس کے ماسٹر مائنڈ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اس اداکار کے بارے میں کچھ اور معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔

اس معاملے میں این سی بی ذرائع کے حوالے سے یہ سامنے آیا ہے کہ این سی بی کے ہاتھ ایک بڑی اطلاع لگی ہے، جس کے مطابق ڈرگ ریکٹ کے پیچھے ایک مشہور بولی وڈ اداکار کا مائنڈ ہے۔ یہ اداکار پہلے سپر ماڈل بھی رہ چکا ہے۔

بتایا جارہا ہے گرفتار کئےگئے کئی پیلڈرس نے این سی بی کے سامنے اس اداکار کا نام لیا ہے۔

اس معاملے میں تفتیش کر نے والی این سی بی کو پتہ چلا ہے کہ ڈرگ ریکٹ کا یہ ماسٹر مائنڈ اداکار کئی ڈرگ سپلائی کرنے والے لوگوں سے کنکشن رکھتا ہے اور انڈسٹری کے کئی لوگوں کو یہ ڈرگ مہیا بھی کراتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی این سی بی مزید اطلاعات جمع کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ابھی کسی کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں این سی بی کو دیپیکا پادوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ میں کئی اہم نئی اطلاعات ملی تھیں۔

اس کے علاوہ اس معاملے میں ایک اور بڑی اطلاع سامنے آئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ این سی بی جلد ہی بولی وڈ انڈسٹری کے 3 بڑے ناموں کو سمن بھیجے گی۔

بولی وڈ میں ڈرگز کے معاملے میں ان تینوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ مانا جارہا ہے کہ ان تینوں کا بھی چھان بین کے دوران نام سامنے آیا ہے اور ان پر بھی سنگین الزام لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین