• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ 20 اضلاع کو خصوصی امدادی پیکیج دیا جائے گا، ناصر شاہ

سیلاب سے متاثرہ 20 اضلاع کو خصوصی امدادی پیکیج دیا جائے گا، ناصر شاہ 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات، بلدیات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ سندھ کے بیس ڈسٹرکٹس کو خصوصی امدادی پیکج دیا جائے گا حکومت سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔گندم کی کمی وفاق کی نااہلی کے باعث ہوئی ،سندھ حکومت کی کاوشوں کے باعث تمام مکاتب فکر کے علماء نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور منافرت کے خاتمے پر اتفاق رائے کیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون ،ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی ،ساحلی ترقی ،سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی ٰوہاب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے موقع پر کیا ۔وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بھی عوام کے وسیع تر مفاد اور ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

تازہ ترین