• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم کے 10 تعلیمی اداروں کے اچانک دورے، ایک اسکول سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے بدھ کے روز صبح سویرے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کھارادر کے علاقے میں مختلف نجی اسکولوں کا اچانک دورہ کیا اور ورلڈ لرننگ گرامر اسکول نامی نجی اسکول میں ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی پر اس کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ صوبائی وزیر نے علاقے میں قائم چھوٹے بڑے کم و بیش 10سے زائد اسکولوں کا دورہ کیا اور ان اسکولوں میں خود اپنے ہاتھوں سے کرسیاں اور ڈیسک کو درست کرکے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا۔ صوبائی وزیر نے ڈی جے سائنس کالج کا بھی دورہ کیا اور وہاں اساتذہ اور طالبات کے ماسک نہ پہنے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے اسکولز کے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ خود ایس او پیز کو فالو کریں تاکہ نہ صرف اپنے آپ کو اس وبا سے محفوظ کرپائیں بلکہ اپنے اہلخانہ کو بھی اس وبا سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے بدھ کی صبح ااچانک کھارادر میں قائم مختلف چھوٹی بڑی سرکاری اور نجی اسکولوں کا دورہ کیا اور وہاں ایس او پیز کے حوالے سے ان اسکولز کی انتظامیہ سے باز پرس کی۔

تازہ ترین