• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان، آرمینیا نے مذاکرات کا عالمی مطالبہ مسترد کردیا

باکو(اے ایف پی /جنگ نیو ز ) آذربائیجان اور آرمینیا نے مذاکرات کا عالمی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، آذربائیجان کی افواج کی جانب سے کہا گیا کہ آرمینیا سپاہیوں کے کاراباخ سے نکلے جانے تک جنگ جاری رہے گی ۔ دوسری جانب روس نے دونوں ملکوں کی بات چیت کیلئے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔دونوں ملکوں کی جاری لڑائی میں آذر بائیجان نے آرمینیا کے مزید دو طیارے تباہ کردیے ہیں،تفصیلات کے مطابق کاراباخ کے علاقے میں آذر بائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان چوتھے روز بھی شدید لڑائی جاری رہی۔

تازہ ترین