حب(نامہ نگار) حب کے علاقے اکرم کالونی میں بچی کے ساتھ زیادتی،شہریوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، بدھ کے روز حب کے علاقے اکرم کالونی میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں ملزم کو پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی کے مطابق متاثرہ بچی مدرسہ کے لئے نکلی تھی کہ منیر احمد لاشاری نامی درندہ صفت انسان نے بچی کو اکیلا پاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،جہاں ڈاکٹرزنے ابتدائی رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔