• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب خودمختار ادارہ،سیف الرحمٰن کا احتساب بیورو نہیں، ہمایوں اختر


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے ،سیف الرحمٰن کا احتساب بیورو نہیں،ن لیگ کی رہنما عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت بستر بوریا لپیٹے اور گھر کو جائے ملک جانے اور ہم جانیں،سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان ابھی بھی اعتماد کی کمی نظر آ رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ اے پی سی میں پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی مشورہ آتا تو اسے سنجیدہ لیتے، شہباز شریف نے جون سے ضمانت لی ہوئی تھی جس میں متعدد بار توسیع ہوچکی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں کی تو نیب کو انہیں گرفتار کرنا ہی تھا،موجودہ نیب خود مختار ادارہ ہے سیف الرحمٰن کا احتساب بیورو نہیں ہے۔

تازہ ترین