• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت ، نئے امیر نواف الاحمد نے حلف اٹھا لیا، خطے میں امن کیلئے زور

کویت سٹی (جنگ نیوز )کویت میں شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھالیا۔ایوان میں خطاب کرتے ہوئے نئے امیر کاکہنا تھا کہ قوم کو چیلنجز کا سامنا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق کویت کے نئے امیر نے سابق حکمران شیخ صباح الاحمد الصباح کی تدفین سے قبل پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھایا۔ کایبنہ نے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو فوری طور پر نیا امیر نامزد کردیا تھا کیونکہ ان کا نام پہلے ہی تجویز کیا جاچکا تھا۔ نئے امیر 83 سالہ نواف الاحمد الصباح نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی خوش حالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین