• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے روڈ پر پولیس مقابلہ، مبینہ انتہائی خطرناک دہشتگرد ہلاک پستول، 2 تیار بم، 40 گولیاں برآمد


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے روڈ پر پولیس مقابلے میں مبینہ انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلا ک ہوگیا۔ جس کے قبضے سے ایک پستول،2عدد تیار شدہ بم،40گولیاں برآمدکرلی گئیں۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا انتہائی خطرناک دہشت گرد تھا، منگل اور بدھ کی درمیانی شب سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کی اطلاع اور مدد سے ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر کارروائی کے دوران اسے ہلاک کر کے ایک پستول،2عدد تیار شدہ بم،40گولیاں بر آمد کرلیں۔

تازہ ترین