• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،681مقدمات کے فیصلے،3مجرموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز 681مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز 730افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 44 اور منشیات کے 109 مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں پنجاب میں قتل کے 20 منشیات کے 43، خیبرپختونخوا میں قتل کے 12 منشیات کے 31، سندھ میں قتل کے 11 منشیات کے 29 اور بلوچستان میں قتل کا ایک اور منشیات کے چھ مقدمات کا فیصلہ ہوا، تین مجرموں کو سزائے موت 9 کو عمر قید دیگر 44 کو 89 سال گیارہ ماہ دو دن قید اور 4204095 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 239 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 288 مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے کل 632 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 89 مجرموں کو 38 سال ایک ماہ ایک دن قید اور 532996 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین