• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی میں نوجوان کے کلہاڑی کے وار سے سوتیلی ماں قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں گھر میں کلہاڑی کے وار سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ والد کی دوسری بیوی کو قتل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کر کے سوتیلی ماہ کو قتل کیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید