• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان موٹر وے پر اسپرٹ سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

رحیم یار خان کے نزدیک اسپرٹ سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد علاقہ سیل کرکے جائے وقوع کو کلیئر کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر اسپرٹ موجود تھا، حادثے کے بعد ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار ا گیا اور ٹینکر کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائی شروع کر دی گئیں۔


واقعے کے ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، موٹروے پولیس نے اسپرٹ سے بھرے ٹینکر کو بروقت خالی کروالیا اور بعد ازاں ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا۔

تازہ ترین