• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد کے قریب 40 ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سپرہائی وے پر نوری آبادکے قریب 40ہزار لیٹر آئل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا‘ موٹر وے پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر 4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد روڈ کو کلیئر کراکے سپرہائی وے موٹروے ایم نائین پر ٹریفک بحال کردیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شام 6بجے کراچی سے پنجاب جانے والا 40ہزار لیٹر آئل سے بھرا آئل ٹینکر ٹیکنیکل خرابی کے باعث کراچی سے 99کلو میٹر کے فاصلے پر نوری آباد کے قریب الٹ گیا تھا جس پر موٹروے پولیس نے فوری طورپر موقع پرپہنچ کر سپرہائی وے کے متاثرہ حصے پر کسی بھی حادثے کی روک تھام کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے جس کی وجہ سے عارضی طورپر کراچی سے حیدرآباد آنے والی روڈ کچھ دیر کے لئے بند کیاگیا ۔

تازہ ترین