آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شعیب اختر کے قریبی دوست انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر کے قریبی دوست انتقال کرگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے عامر روؤف شیخ نامی اپنے دوست کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی باہوں میں اپنی بیٹی کو لیے زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ ’میرے قریبی دوست عامر رؤف شیخ جن سے گزشتہ 22 سال سے میری دوستی تھی  وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔‘

شعیب اختر نے اپنے دوست کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ نرم اور سخی دل انسان تھا، وہ دوستوں کا دوست تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’عامر رؤف شیخ نے جِم اور میری جسمانی فٹنس میں بہت مدد کی تھی اور ساتھ ہی میر ی ٹریننگ بھی کی تھی۔‘

آخر میں شعیب اختر نے اپنے دوست کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

سابق کرکٹر کے اِس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی اُن کے دوست کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید