خلیجی ریاست عمان میں آج سے بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے علاوہ 20 مختلف شہروں کے لیے عمانی ایئرلائن کی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔
مسقط کو پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد، لندن، استنبول، ممبئی، دہلی، قاہرہ اور دبئی سمیت 20 مختلف شہروں سے جوڑ دیا جائے گا۔
عمانی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا کہ تجرباتی مرحلے کے بعد اسٹیشنوں میں توسیع کی جائے گی اور نئے شہروں کو شامل کیا جائے گا۔
حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں پر جو شرائط کی عائد کی ہیں ان میں ایک مہینے کا میڈیکل انشورنس، کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکیٹ اور 14 دن تک خود کو گھر میں محدود رکھنے کے علاوہ 25 عمانی ریال فیس ادا کرنا شامل ہے۔