• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کو ’کورونا ٹیسٹنگ‘ ایس او پیز جاری

پنجاب کے سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان یونس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو کوروناوائرس ٹیسٹنگ کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیے جاچکے ہیں۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان یونس کے مطابق کچھ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ، اسٹاف کی لازمی سیمپلنگ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں محکمہ صحت خود رینڈم سیمپلنگ کرے گا۔

محمد عثمان یونس کہنا ہے کہ ایک دفعہ کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا کسی بھی صورت کوروناوائرس سے حفاظت کی ضمانت نہیں ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے مسلسل احتیاط اور سماجی فاصلہ ہی بہترین حل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام طلبہ اور اسٹاف سے رپورٹس طلب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین