• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 625 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 558 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 877 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 480 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 55 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 37 ہزار 467 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 512 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 99 ہزار 605 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 237 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 845ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 260 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 650 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 182 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 302 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 808 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 754 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 74 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 697 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 35 لاکھ 80 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین