• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کنٹرول میں، ماسک نہیں پہنوں گا، وائرس ایک دن معجزانہ طور پر ختم ہوجائیگا، ٹرمپ کے معروف اقوال

واشنگٹن (اے ایف پی) جب ریاست ہائے متحدہ امریکا میں کورونا وائرس پھیلا، ماسک پہننے سے انکار کرنے اور بڑے پیمانے پر جلسے جلوسوں کا انعقاد کرتے ہوئے کئی مہینوں تک اس کی اہمیت کم کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 

بیماری کے بارے میں ٹرمپ کے کچھ قابل ذکر اور رنگین بیانات سامنے آئے جیسے کہ ’ہم اسے مکمل طور پر قابو میں رکھتے ہیں؛ یہ ایک شخص چین سے آنے والا ہے؛ یہ ٹھیک ہو جائے گا‘، ’یہ غائب ہونے والا ہے؛ ایک دن ، یہ ایک معجزہ کی طرح ہے؛ یہ غائب ہوجائے گاــ‘۔ 

کورونا وائرس کا رسپانس دینے کیلئے انہوں نے خود کو اعلیٰ نمبر دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اسے 10 مارکس دوں گا‘۔ ٹرمپ نے فیس ماسک پہننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا ’میں ایسا نہیں کرنے والا۔۔۔ میں ریزولوٹ ڈیسک کے پیچھے بیٹھ کر فیس ماسک پہننے کا سوچتا ہوں جیسا کہ مجھے صدور، وزرائے اعظم، آمروں، بادشاہوں، ملکاؤں کو خوش آمدید کہنا ہوتا ہے، میں نہیں جانتا، کسی نہ کسی طرح میں خود کیلئے اسے نہیں دیکھتا۔ میں نہیں پہننا چاہتا۔

تازہ ترین