• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہیل اور سرفرز کی ایک ساتھ تیراکی کا ڈرون سے دلکش منظر


آسٹریلیا کے ساحل پر سرفرز کے قریب دو وہیلز کی تیراکی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی کے سمندر میں دو دیوقامت مچھلیوں کو سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کی وجہ سے سمندر میں بڑی بڑی لہریں بنتی دکھائی دیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ  تمام مناظر فوٹو گرافر نے اپنے ڈرون کیمرے میں محفوظ کرلیے ہیں۔

فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی وہیل مچھلی 12 میٹر لمبی ہے، اس کی موجودگی میں ایک ڈولفن اور سرفرز بھی تیراکی کررہا ہے، جبکہ وہیل کا وزن تقریباً 12 سے 20 ٹن کے درمیا ن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل کے قریب ہی سرفرز کا ایک گروپ بھی سمندر کی لہروں پر سرفنگ کررہا ہے اور اسی دوران وہیل بھی اچانک ہی ان کے قریب آگئی جسے دیکھ کر سرفرز بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ اس کے ساتھ تیراکی کو انجوائے کرتے رہے۔

 صرف یہی نہیں بلکہ کچھ دیر بعد وہیل بھی ان سرفرز کے ساتھ شامل ہوگئی اور اپنی تیراکی کے ذریعے سمندر میں لہریں اڑانے لگی۔

تازہ ترین