• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ، ہیری اور میگھن کے نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ پر ناراض

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے امریکی ٹیکنالوجی، میڈیا سروسز پرووائیڈر اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس  کے ساتھ معاہدہ پر سخت ناراض ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کا نیٹ فلیکس (اسٹیرمنگ جائنٹ فلم پروڈکشن اور ڈاکومینٹری بنانے والے امریکی ادارے) کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 35 سالہ شہزادہ ہیری اور 39 سالہ میگھن اس منفعت بخش معاہدے کے ذریعے 15 کروڑ ڈالر کمائیں گے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق ملکہ الزبیتھ  ثانی شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن (سابق امریکی  اداکارہ ) کے نیٹ فلیکس کے ساتھ اس معاہدے کے سخت خلاف ہیں۔

مذکورہ برطانوی اخبار نے شاہی خاندان کے اندروںی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ ملکہ برطانیہ اس ڈیل سے سخت ناخوش ہیں، لیکن وہ جانتی ہیں کہ وہ شہزادہ ہیری اور میگھن کا ذہن تبدیل نہیں کرپائیں گی، کیونکہ اب اس حوالے سے بہت تاخیر ہوچکی ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی تھیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے اس معاہدے کے حوالے سے ملکہ برطانیہ کو آگاہ نہیں کیا۔

برطانیہ کے مشہور ٹیبلوئیڈ میڈیا پورٹل، ڈیلی میل نے شاہی خاندان کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ کو اس معاہدے کی اطلاع ان کے معاونین نے دی۔

تازہ ترین