• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارا باخ آزر بائیجان کا ہے، اسے واپس لےکر رہیں گے، صدر الہام الیوف

آزربائیجان کے صدر الہام الیوف نے کہا ہے کہ  انکا ملک ماضی میں بارہا آرمینیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ بتائیں یورپی یونین اور یورپی سیکیورٹی تعاون تنظیم نے آرمینیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔

صدر الہام الیوف نے باکو میں ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگورنو کارا باخ آزربائیجان کا ہے، ہم اسے واپس لےکر رہیں گے، ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمارے علاقے آزاد کیے جائیں۔


صدر الہام نے کہا کہ آرمینیا اور کچھ یورپی رہنما اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ آرمینیا کویہ ماننا ہوگا کہ کاراباخ سےاس کاکوئی تعلق نہیں۔ آرمینیا کارا باخ سے نکلنے کا وقت طےکرے، اس کے بعد ہی  ہم ملٹری ایکشن روکیں گے۔

تازہ ترین