• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا معلوم ہیکرز نےسوئس جامعات کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن چوری کر لیں

جنیو (اے پی پی)نامعلوم ہیکرز نے متعددسوئس جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اکائنٹ سے آن لائن چوری کر لیں۔ سوئٹزرلینڈ کی سرکاری جامعات کے ریکٹرس گروپ کی ڈائریکٹر جنرل مارٹینا وی نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے متعدد جامعات کے بنک اکائنٹ آن لائن چوری سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ہیکرزنے فشنگ کے ذریعہ حاصل کردہ معلومات کا استعمال کیا۔ ہیکرز نے باسل یونیورسٹی سمیت تین جامعات کے ملازمین کی تنخوایں چوری کیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ہیکرز نے یونیورسٹیوں کے ادائیگی کے نظام تک رسائی حاصل کی اور تنخواہ کی منتقلی سے متعلق ہدایات کو تبدیل کیا ۔ اب تک ہیکرز کے حملوں کو روکنے میں زیورخ یونیورسٹی کے ملازمین کامیاب ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین