• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر کارٹر کی چین کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد

واشنگٹن(خبر ایجنسی)سابق امریکی صدر جمی کارٹر نےچین کے قومی دن کے موقع پر امریکہ میں چین کے سفیر سوئی تھیان کھائی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔چینی سفارتخانے میں جمعرات کی شام ورچوئل تقریب اورکنسرٹ کے موقع پر کارٹر کا خط پڑھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ میری اہلیہ روزلین میرے ساتھ چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کے پرمسرت موقع پر آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں۔آزمائش کے ان وقتوں میں یہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے کہ ہم ابھی بھی آپ کے ساتھ ملکر اس خوشی میں شریک ہیں چاہے وہ ورچوئل ہی کیوں نہ ہو جیسا کہ ہم غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں اس جیسی تقریبات سے امریکہ ۔چین تعلقات کی بہتری میں مدد ملی گی یہ بات کارٹر نے کہی جو جمعرات کو 96 برس کے ہوگئے ۔
تازہ ترین