• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان جاپانی خواتین کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ

ٹوکیو (اے پی پی)جاپانی پولیس کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق نوجوان جاپانی خواتین کی خود کشی کے واقعات میں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔قومی پولیس ایجنسی کے مطابق اگست میں ملک بھر میں 1 ہزار 854 افراد نے خود کشی کی ہے۔ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اسی ماہ ایسے واقعات کی تعداد میں 251 یعنی 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خواتین کی خود کشی کے واقعات میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقابلتاً مردوں کے ایسے واقعات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس میں خاص کر 30 سے 39 سال کے درمیان عمر یا اس سے کم عمر خواتین کی تعداد زیادہ ہے، جن میں 193 نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایسی خواتین کی تعداد میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چو او یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کلچرل سائنسز سے منسلک ماہر محترمہ تاکاہاشی ساتومی کا کہنا ہے کہ خود کشیوں کی تعداد میں مجموعی اضافے کی وجہ ملازمت سے محرومی یا کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دیگر اثرات ہو سکتے ہیں۔محترمہ تاکاہاشی کا کہنا ہے کہ نوجوان خواتین کو اپنے اہل خانہ سے ہٹ کر دیگر افراد سے مشورہ طلب کرنے کے نسبتاً کم مواقع دستیاب ہوں گے کیونکہ وہ بچوں کی پرورش کے لیے عموماً گھر پر ہی رہتی ہیں اور گھر کے کام کاج میں مصروف رہتی ہیں، جو ذہنی دباو کا باعث بنتا ہے۔
تازہ ترین