پشاور ( وقائع نگار )پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین نے ملازمین کے حقوق کیلئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے اسلام آباد میں 6اکتوبر کو ہونے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملازمین کی حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑیں گے اس حوالے سے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر ملک نثار خان کی زیر صدارت باچا خان چوک میں اجلاس ہوا مقررین نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو دیوار سے لگانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے مہنگائی بڑھنے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ملازمین کے حقوق دینے کی بجائے حکومت پنشن کے خاتمے ، پروموشن روکنے اور دیگر ایسے اقدامات اٹھاتی ہے جس سے ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے حکومت ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا فوری خاتمہ کرے مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں سے متعلق آئی ایم ایف کا اثر و رسوخ ختم کیا جائے، تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے پے ریوائز کی جائے انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات منوانے کیلئے اسلام آباد کا رخ کرکے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔