• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سپیریئر سائنس کالج کے پروفیسر لکی مروت میں نجی کالج کا پرنسپل قتل

پشاور، لکی مروت،‘سرائے نورنگ (نمائندگان جنگ) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پشاور اورلکی مروت میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں سپیریئر سائنس کالج کے پروفیسر اور نجی کالج کے پرنسپل کو قتل کردیا گیا، ملزمان اترکاب جرم کے بعد فرار،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج، پروفیسر نعیم الدین پی ٹی ایم رہنما شہاب خٹک کے بھائی تھے،درہ پیزو میں نجی کالج کے پرنسپل عبدالقیوم پر حملہ ہوا،تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ سپیئرئیر سائنس کالج پشا ور کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین ولد فضل دین سکنہ ریگی گزشتہ روز کالج سے چھٹی کے بعد گھرجارہے تھے کہ راستے میں دورہ روڈ پرنامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ٗمقتول ڈاکٹر نعیم پی ٹی ایم کے رہنما ور کور کمیٹی کے ممبر شہاب الدین خٹک کے بھائی تھے رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ دریں اثنا ءپر لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں نجی کالج کے پرنسپل عبدالقیوم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرنسپل عبدالقیوم پر ان کے نجی کالج کے قریب حملہ کیا گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ انوار الحق نے درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان پولیس کا بتایا کہ وہ صبح بھائی کے ہمراہ کالج جارہا تھا کہ شمالی گیٹ کے نزدیک پہنچنے پر ملزم سخی رحمان کے ایماءپر اس کے بھائی عبدالرحمان نے فائرنگ کردی جس سے عبدالقیوم جاں بحق ہوگیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کا مستورات کا تنازعہ ہے۔ پولیس کے مطابق تتر خیل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تازہ ترین