اسلام آباد( نما ئندہ جنگ) بارڈرٹریڈ کے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد پاک ایران بارڈر پر این ایل سی کے اقدامات سے مقامی تاجروں کو بے دخل کیا جا رہا ہے ،سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی اور ایم این اے اسلم بھو تانی نے معا ملہ قومی اسمبلی میںاٹھانے کافیصلہ کیاہے وزیر اعظم کے اعلان کےبعد این ایل سی اقدامات سےمقامی تاجروں او ر ٹرانسپورٹرز میں تشویش ہے،،پیر کو نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہو ئے حب /لسبیلہ و گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہاکہ گوادر ایران بارڈر 250پر این ایل سی کی طرف سے بارڈر ٹریڈ اور زمین کی الاٹمنٹ اور مقامی ٹرانسپورٹرز و کاروباری لوگوں کو بے دخل کرنےکے حوالے سے جو اقدامات این ایل سی لے رہی ہے اس سے مقامی تاجروں او ر ٹرانسپورٹروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔