• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ وہ فِٹ رہنے کیلئے معمول کے کھانے کو کنڑول کرتے ہوئے کم کھانا کھاتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انہوں نے اپنا ڈائٹ پلان شیئر کیا اور بتایا کہ 2 بچوں کے بعد وہ خود کو فِٹ رکھنے کیلئے بہت محنت کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین میں ماں بننے کے بعد بہت ساری چیزوں کی کمی ہو جاتی ہے لہٰذا آپ کھانا نہیں کھا سکتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے بہت جدوجہد کی۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دودھ، پھل اور ملٹی وٹامن لینا کبھی نہ چھوڑیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ورزش اور واک ان کے معمول کا لازمی حصہ ہیں اور وہ کھانے میں پروٹین والی اشیاء کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ فاطمہ آفندی اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ ہیں، اس جوڑی کے 2 بیٹے المیر اور ماہ بیر ہیں۔

فاطمہ کے کریڈٹ پر ’من و سلویٰ‘، ’میری ذات زرۂ بے نشاں‘، ’عشق عبادت‘ اور ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

تازہ ترین