• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کیسے ختم ہوسکتی ہے؟ راہول گاندھی نے بتادیا


آر ایس ایس ایجنڈے پر چلنے والی مودی سرکار کس طرح ختم ہوسکتی ہے اس حوالے سے راہول گاندھی نے کھل کر بتادیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

اپوزیشن جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی آواز کو تحفظ دینے والے انتظامی ڈھانچے پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔


انھوں نے کہا کہ انتظام آپ کی گرفت میں ہو تو اپوزیشن پر بے بس ہونے کا الزام جائز نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر فرانس سے رافیل طیاروں کی مودی کی ڈیل کو اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پریس اور ادارے آزاد ملیں تو رافیل ڈیل کے واضح ثبوت دے سکتا ہوں۔

تازہ ترین