• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک شخص جاں بحق


کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن کے قریب ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ میں ملوث 6 اہلکاروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جاں بحق شخص کے بھائی نے جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کے زور پر لوٹا اور فرار ہو گئے۔ 15 پر اطلاع دینے پر پولیس نے آکر ہم پر ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی گولی ان کے بھائی کو لگی، پولیس نے اس کے پاس پستول بھی پھینکا ہوا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مددگار 15 کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو مقابلہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی ان کے پاس سے اسلحہ ملا۔

تازہ ترین