ملتان (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز قبل واپڈا کالونی میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر سسرالیوں کی جانب سے دو بیٹیوں کی ماں روزینہ اسلم کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا تھااور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے تھے ،گزشتہ روز پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے مقتولہ کے سسر عبدالغفور کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ مقتولہ کا شوہر اور کیس کا مرکزی ملزم محمد عمران تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔