• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کی زندگی میں حلیمہ سلطان کون؟

اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے مداحوں کو بتادیا کہ اُن کی زندگی میں وہ کون ہے جس کو وہ حلیمہ سلطان کا نام دینے کا سوچ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے ایک خوبصورت طوطی کی تصویر پوسٹ کی جو اُن کے گھر میں موجود ہے اور کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہے۔


بلال مقصود نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اسے حلیمہ سلطان کا نام دینے کا سوچ رہا ہوں لیکن میری فیملی مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہی ہے۔‘

اس ضمن میں گلوکار نے اپنے مداحوں کی رائے لیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟‘

بلال مقصود کے سوال پر زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ طوطی بہت خوبصورت ہے اس لیے آپ کو اُس کا نام حلیمہ سلطان ہی رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آپ حلیمہ سلطان کی جگہ رضیہ سلطان بھی نام دے سکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ حلیمہ سلطان اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز’ارطغرل غازی‘ کا ایک مرکزی کردار ہے جو تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے بڑی خوبصورتی سے نبھایا ہے۔

’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرکے اسرا بیلگیچ نے تُرکی سمیت دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑدیے ہیں۔

تازہ ترین