• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے بعد اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور تہران کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، ایران میں آج بھی کورونا کے ریکارڈ چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 223 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 888 ہے۔


کیسز بڑھنے پر حکام نے تہران میں گھر سے باہر ماسک کی پابندی لازمی کردی ہے۔ جس کا اطلاق ہفتے سے ہو گا، تہران میں تعلیمی ادارے، مساجد اور عوامی مقامات پہلے ہی 3 اکتوبر سے ایک ہفتے کے لیے بند کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین