کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین رواں برس کے آخر تک دستیاب ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریاسس نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے دو روزہ ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہوگی اور امید ہے کہ شاید اس سال کے آخر تک ہمارے پاس ویکسین موجود ہو۔‘
عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں کام کرنے والے ویکسین تیاری مرکز میں نو تجرباتی ویکسینز پر کام جاری ہے جو 2021 کے اختتام تک دو ارب افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔