• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 61 ہزار 153 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 79 لاکھ 36 ہزار 545 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 67 ہزار 482 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 33 ہزار 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77 لاکھ 76 ہزار 224 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 76 ہزار 60 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 571 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 49 لاکھ 83 ہزار 380 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 5 ہزار 554 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 35 ہزار 655 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 48 ہزار 304 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 2 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 56 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 112 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 180 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 683 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 562 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 72 ہزار 276 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 22 ہزار 226 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 40 ہزار 915 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 9 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 35 ہزار 662 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 726 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 99 ہزار 188 ہو گئے۔

Link

فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 17 ہزار 248 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 85 ہزار 155 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 947 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 711 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 500 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 544 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 15 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 497 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 2 ہزار 375 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین