• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ-سیکنڈ الیون سینٹرل پنجاب نے جیت لیا

سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون جیت لیا، ایونٹ کے آخری میچ میں ناردرن کو سات وکٹ سے زیر کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔

سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب نے پانچ میں سے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، آخری لیگ میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو سات وکٹوں سے شکست دی۔


ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، عامر جمال 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، وقاص مقصود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سینٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر 19ویں اوور میں حاصل کیا، جنید علی 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اطہر محمود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

تازہ ترین