• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریا چکرورتی نے جیل سے واپس آکر ماں سے کیا کہا

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں ضمانت پانے والی اداکارہ ریا چکرورتی نے گھر واپس آکر سب سے پہلے جو بات کہی وہ سامنے آگئی ہے۔

عدالت سے ضمانت ملنے اور تقریباً ایک ماہ جیل میں قید رہنے والی ریا چکرورتی نے گھر پہنچ کر والدہ سے ملاقات کی۔

بھارتی میگزین کے مطابق ریا چکرورتی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی نے گھر واپس آکر سب سے پہلے کہا کہ ’آپ اداس کیوں لگ رہی ہیں، ہمیں مضبوط رہنا چاہیے اور اس معاملے سے لڑنا ہے‘۔

خیال رہے کہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی کو بھارت میں منشیات کے روک تھام کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے ریا چکرورتی کو ایک لاکھ روپے پرسنل بانڈ کی شرط پر ضمانت دی ہے۔

تازہ ترین